Pyar Kiya To Darna Kya

Lata Mangeshkar

Compositor: Não Disponível

انسان کسی سے دنیا میں
ایک بار محبت کرتا ہے
اس درد کو لے کر جیتا ہے
اس درد کو لے کر مرتا ہے

پیار کیا تو ڈرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا
پیار کیا کوئی چوری نہیں کی، پیار کیا
پیار کیا کوئی چوری نہیں کی
چپ چپ آہیں بھرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا
پیار کیا تو ڈرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا

آج کہیں گے دل کا فسانہ
جان بھی لے لے چاہے زمانہ
آج کہیں گے دل کا فسانہ
جان بھی لے لے چاہے زمانہ
موت وہی جو دنیا دیکھے
موت وہی جو دنیا دیکھے
گھٹ گھٹ کر یوں مرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا
پیار کیا تو ڈرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا

انکی تمنا دل میں رہیگی
شمع اِسی محفل میں رہیگی
انکی تمنا دل میں رہیگی
شمع اِسی محفل میں رہیگی
عشق میں جینا، عشق میں مرنا
عشق میں جینا، عشق میں مرنا
اور ہمیں اب کرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا
پیار کیا تو ڈرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا

چپ نہ سکےگا عشق ہمارا
چاروں طرف ہے اُنکا نظارہ
چپ نہ سکےگا عشق ہمارا
چاروں طرف ہے اُنکا نظارہ
پردہ نہیں جب کوئی خدا سے
پردہ نہیں جب کوئی خدا سے
بندھوں سے پردہ کرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا
پیار کیا تو ڈرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا
پیار کیا کوئی چوری نہیں کی
چپ چپ آہیں بھرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا

©2003- 2024 lyrics.com.br · Aviso Legal · Política de Privacidade · Fale Conosco desenvolvido por Studio Sol Comunicação Digital